Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں موجود سعودی شہری فوری طور پر نکل جائیں: سفارتخانہ 

سفارتخانہ جنوبی لبنان کے بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
لبنان میں سعودی سفارتخانے نے بدھ کو ایک بیان میں سعودی شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سفارتخانہ جنوبی لبنان میں بدلتے ہوئے حالات کے حوالے سے گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘۔  
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفارتخانے نے شہریوں سے کہا کہ’ وہ سفر پر پابندی کا احترام کریں۔ لبنان میں موجود سعودی شہری فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں‘۔ 
سعودی سفارتخانے نے مزید کہا کہ ’ سعودی شہری محتاط رہیں اور باہر آمد ورفت کے دوران ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں مظاہرے یا ہنگامے ہورہے ہوں‘۔ 
سفارتخانے نے کسی بھی ہنگامی  صورتحال کی صورت میں فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔ سفارتخانے نے رابطے کے لیے نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

شیئر: