Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلیوں سے فوری طور پر مصر اور اردن چھوڑنے کی اپیل

اسرائیل نے اپنے سفارت کاروں کو احتیاط کے طور پر ترکی سے واپس بلا لیا تھا۔ فوٹو گیٹی امیج
اسرائیل نے سنیچر کے روز اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مصر اور اردن کا سفر نہ کریں اور فوری طور پر ان ممالک سے جلد از جلد نکل جائیں۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں جنگ کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافہ کی رپورٹ دی ہے۔
اسرائیلی قومی سیکیورٹی کونسل کا یہ نوٹس اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک دن قبل ترکی سے اپنے سفارت کاروں کو احتیاط کے طور پر واپس بلا لیا تھا۔
اسرائیل کی  طرف سے غزہ  پٹی پر ہونے والی بمباری کے خلاف مشرق وسطیٰ میں کئی دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد ان ممالک میں رہنے والے اسرائیلیوں کو انخلاء کی کالیں وصول ہوئی ہیں
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جنگ حماس کے اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد شروع ہوئی جس نے کم از کم 1400 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 200 سے زیادہ اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کا عزم کیا اور بمباری سے غزہ شہر مسمار کر دیا، فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 4137 فلسطینی  ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عام شہری کی ہے۔

شیئر: