Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سعودی زیورات کی نمائش، 88 ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے سٹالز

نمائش دنیا کے مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھولے گی۔(فوٹو مکہ چیمبر ٹوئٹر)
جدہ میں اتوار کو سعودی زیورات کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ اس میں سونے اور زیورات کی ماہر 88 ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے سٹالز لگائے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے ماتحت قیمتی پتھروں کی قومی کمیٹی کے سربراہ کریم العنزی، لیبر مارکیٹ کی قومی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغنی الصائغ، قیمتی پتھروں کی قومی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین علی باطرفی کے این سی کمپنی کی نمائندہ کرانتی ناگویکار، مکہ ایوان تجارت کے سیکریٹری عصمت معتوق، متعدد عہدیدار اور سرمایہ کار شریک تھے۔

یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔ 
قیمتی پتھروں کی قومی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین علی باطرفی نے کہا کہ ’جدہ تجارتی لین دین اور کاروباری مواقع کا بڑا گیٹ ہے۔ یہاں زیورات کی مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ جدہ مارکیٹ حج اور عمرہ سیزن سے بھی جڑی ہے۔‘

کرانتی ناگویکار نے کہا کہ ’سعودی زیورات نمائش زیور سازی کا معیار بلند کرنے کی جہت میں اہم قدم ہے۔ سعودی عرب امکانات کی سرزمین ہے۔ اس قسم کی نمائشیں دنیا کے مختلف ملکوں کے سرمایہ  کاروں کے لیے دروازے کھولیں گی۔ اس سے تجارتی گروپوں اور سرمایہ کاروں کے تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: