Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈائی سعودی عرب میں کار پلانٹ لگائے گا، معاہدے پر دستخط

مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے اتوار کو سعودی عرب میں 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے‘۔
سودی، کورین بزنس فورم میں اعلان کردہ مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں۔
پلانٹ کے سنگ بنیاد کی منصوبہ بندی 2024 کےلیے کی گئی ہے۔ توقع ہے کار پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی۔
یاد رہے اتوار کو ریاض میں سعودی کورین انویسٹمنٹ فورم کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان 52 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
گاڑیوں، ریئل سٹیٹ ڈیولپمنٹ، کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے، تجدد پذیر توانائی، سیاحت،  سپلائی چین اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہنڈائی موٹر کمپنی تکنیکی اور تجارتی مدد فراہم کرکے پلانٹ کی ترقی میں معاونت کے لیے ایک سٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر بھی کام کرے گی‘۔۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں مینا انویسٹمنٹس کے ڈپٹی گورنر اور سربراہ یزید اے الحمید نے کہا کہ ’ ہنڈائی کے ساتھ شراکت داری پی آئی ایف کے لیے ہمارے 13 ترجیحی شعبوں میں سے ایک سعودی عرب کے آٹو موٹیو ایکو سسٹم کی ترقی کو کامیابی کے ساتھ فعال اور تیز کرنے میں ایک اور اہم سنگ میل ہے‘۔
نیا مینوفیکچرنگ پلانٹ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ علم اور مہارت کی منتقلی کی اجازت دے گا۔
ہنڈائی کی گاڑیوں کی لوکلائزیشن سعودی عرب کے آٹو موٹیو اور موبلٹی ایکو سسٹم کی ترقی کو تیز کرے گی اور اس شعبے اور وسیع تر معیشت میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔
یہ شراکت داری سعودی عرب کو عالمی آٹو موٹیو پلیئر کے طور پر بلند کرنے، سیکٹر میں تبدیلی لانے اور سعودی عرب اور اس سے باہر مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں، انفراسٹرکچر اور سپلائی چین کو فروغ دینے کے لیے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا تازہ ترین انیشیٹو ہے۔
 پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے حالیہ دنوں تسارو، نیشنل آٹومیٹو اینڈ موبلٹی انویسٹمنٹ کے آغاز کا اعلان کیا جو آٹوموٹیو سپلائی چینز اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مقامی بنانے کے لیے وقف ہے۔

مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں۔(فوٹو: الاقتصادیہ)

اس کے علاوہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی الیکٹرسٹی کمپنی نے الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر کمپنی کا اعلان کیا جس میں 2030 تک سعودی عرب میں پانچ ہزار سے زیادہ الیکٹرک کار فاسٹ چارجرز نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔   
فروخت کے حجم کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے سب سے بڑے کار ساز ادارے کے طور پر ہنڈائی موٹر گروپ گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کو ڈیزائن، تیار کرنے اور چلانے کے لیے انمول تکنیکی صلاحیتیں اور مہارت لاتا ہے۔
ہنڈائی موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او نے کہا کہ ’ہم اس منصوبے کی صلاحیت کے بارے میں پرجوش ہیں کہ وہ گاڑیوں کی پیداوار میں نمایاں پیش رفت کر سکیں جو خطے میں ایک پائیدار اور ماحول دوست آٹو موٹیو مستقبل کو فروغ دے سکیں۔ ہماری مشترکہ کوششیں اختراعات اور ماحولیاتی ترقی کے مواقع پیدا کریں گی‘۔

شیئر: