Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے خلاف میچ، سرفراز کی صلاحیتوں کا اصل امتحان

برمنگھم... وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بحیثیت کپتان ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف پہلی انٹرنیشنل سیریز جیتنے میں تو کامیاب رہے لیکن موجودہ پاکستانی ٹیم کے قائد کی اصل آزمائش یہ ٹورنامنٹ ہو گا جہاں اس کا سامنا صف اول کی ٹیموں سے ہوگا۔ ٹیم اور اس کے نئے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا اصل امتحان بھی روایتی حریف ہند کے خلاف بھرپور دباو کے حامل میچ سے شروع ہو گا۔ جارحانہ انداز میں قیادت کیلئے مشہور سرفراز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہتر انداز میں قیادت کی اورٹیم کی سوچ میں واضح تبدیلی کے ساتھ جیت کی لگن نظر آتی ہے۔ خود سرفراز احمد نے بھی ہندوستان کے خلاف میچ کو سب سے زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس میچ میں فتح سے بقیہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی راہ ہموار ہو گی ۔سابق کرکٹرز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کو بیٹنگ کا روایتی انداز بھی تبدیل کرنا ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں پاکستانی ٹیم کے لئے روایتی حریف کے خلاف میچ کا نتیجہ ٹورنامنٹ کا رخ بھی متعین کردے گا۔

 

شیئر: