Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نومبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل سستا، نرخوں کی منظوری

نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ یکم نومبر سے کیا جائے گا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ 
آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ یکم نومبر سے ہوگا۔ اس میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو اکتوبر میں 3.44 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم نومبر سے قیمت میں کمی کے بعد 3.03 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
 سپیشل 95 جو اکتوبر میں 3.33 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد یکم نومبر سے 2.92 درہم میں فراہم کیا جائے گا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو اکتوبر میں 3.26 درہم فی لٹر تھے۔ نومبر میں کمی کے بعد 2.85 درہم ہو گئے ہیں۔
اس کےعلاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 3.42 درہم  فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں ڈیزل 3.57 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

شیئر: