Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50مربع میٹر کے رقبے کے مکانات

کروئیڈن،سوئیڈن ..... مکانات کی قلت کا سامنا دنیا بھر میں تقریباً تمام لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ ہاﺅسنگ کا مسئلہ ہر جگہ حکمرانوں اور شہریوں دونوں کے لئے دردِسر بنا ہوا ہے ۔ اےسے حالات میں لوگ نئے ڈیزائن کے مکانات بھی بنانے لگے ہیں جو بظاہر عجیب و غریب لگتے ہیں مگر ان سے رہائشی مسئلہ حل کرنے میں تھوڑی بہت مدد ضرور مل جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں مقامی آرکٹیکٹس نے کر دکھایا ہے جنہوں نے پہاڑوں کے ڈھلوان پر ایسے چھوٹے چھوٹے 3منزلہ مکانات بنالئے ہیں جن کا مجموعی رقبہ محض 50مربع میٹر ہے تاہم یہ ضروری سہولتوں سے بھی آراستہ ہیں جسے تیار کرنےوالوں میں اسے انسانی گھونسلوں کا نام دیا ہے کیونکہ ان کی شکل و صورت پرندوں کے ٹھکانوں جیسی ہی ہے۔اندرونی حصے میں 2کمرے اور آدھا کمرہ ہے جبکہ کچن اور ڈرائیونگ روم بھی موجود ہے ۔ اسے تیار کرنےوالوں کو امید ہے کہ ایسے مکانات تعمیر کرنے میں زےادہ جگہ بھی استعمال نہیں ہوتی اور لوگ بہت اچھی طرح زندگی گزار سکتے ہیں ۔ ان گھونسلہ نما مکانوں سے ہاﺅسنگ کا بحران دور کیا جا سکتا ہے تاہم یہ مکانات کیونکہ بلندی پر واقع ہوتے ہیں اس لئے اس قابل نہیں ہےں کہ اونچائی سے خوف کھانے والے افراد ان میں رہ سکیں ۔ بہت سے لوگ ان چھوٹے چھوٹے گھونسلا نما مکانوں کو پرانے زمانے کے ان مکانوں سے تعبیرکر رہے تھے جو درختوں پر بنائے جاتے تھے اور ٹری ہاﺅس کہلاتے تھے ۔ اب جو مکانات یہاں بنے ہیں وہ 2آرکٹیکٹ کمپنیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتےجہ ہیں ۔ پہاڑی علاقوں کی تفریح پر آئے ہوئے افراد اسے محض 800پونڈ ماہانہ کرایہ پر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

شیئر: