Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بصری آرٹ ’رش‘ فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن

میلے کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا جو 6 دسمبر تک جاری رہے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض میں بصری آرٹ اتھارٹی 15 نومبر سے 6 دسمبر تک ’رش  فیسٹیول‘ ایڈیشن منعقد کرے گی۔
اخبار 24 کے مطابق رش فیسٹیول میں دنیا بھر کے منتخب آرٹسٹ شریک ہوں گے۔
اس موقع پر آرٹسٹ فن کے حوالے سے اپنے ہنر کا بھرپورمظاہرہ کریں گے۔ وہ ریاض کی دیواروں کو ثقافتی اور سماجی خوبیوں کا نمونہ بنائیں گے۔ 
بصری آرٹ اتھارٹی رش فیسٹیول کے دوران بہت سارے پروگراموں کا اہتمام کرے گی ان میں فیملی آرٹ پروگرام، لیکچرز، مکالمے اور ورکشاپس ہوں گے۔
مختلف عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے دلچسپ پروگرام منعقد کیے جائیں گے علاوہ ازیں میوزک شو، ملبوسات شاپس، فوڈ شاپس اور فلموں کی نمائشیں بھی ہوں گی۔ 
یاد رہے کہ رش فیسٹیول میں سعودی علاقائی و بین الاقوامی 30 سے زیادہ آرٹسٹ آئیں گے۔ یہاں 50 سے زیادہ شخصیات لیکچرز دیں گی۔ میوزک شو بھی پیش ہوں گے۔

شیئر: