Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت مکہ ریجن کے متعدد علاقوں میں منگل تک بارش

ہنگامی امدادی یونٹس شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیئے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مکہ ریجن کے متعدد علاقوں میں جمعہ سے منگل تک بارشوں کا قوی امکان ہے۔ بعض مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
سبق نیوز نے شہری دفاع کے ایکس اکاونٹ پرجاری انتباہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ سے منگل تک مکہ مکرمہ شہر ، طائف ، جدہ ، جموم ، الکامل ، اضم ، العرضیات ، میسان ، الخرمہ ، تربہ ، رنیہ ، المویہ ، بحرہ ، رابغ ، خلیص ، اللیث اورالقنفذہ میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے علاوہ ازیں پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔
ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ندی نالوں اورپانی کی گزرگاہوں سے دور رہا جائے (فوٹو، ایس پی ااے)

واضح رہے موسم برسات میں شہری دفاع  اوربلدیہ کے اضافی یونٹس مختلف مقامات پرموجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے فوری طورپرنمٹا جاسکے۔
جدہ کے ایسے انڈرپاسز جہاں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہیں وہاں احتیاطی تدابیر کے تحت شہری دفاع اوربلدیہ کی جانب سے نکاسی آب کےلیے خصوصی ٹینکرز اورواٹرسکشن پمپس کا انتظام کیا جاتا ہے۔

شیئر: