Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل روڈ پر المناک حادثہ ، 8 ہلاک، 5 زخمی

زخمی گاڑیوں میں بری طرح سے پھنسے ہوئے تھے۔ (فوٹو سبق)
السعیدہ محایل روڈ پر جمعے کو 3 گاڑیوں میں ہولناک تصادم سے 8 افراد کی موت واقع ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  حادثے کی اطلاع ملتے ہی  شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے  وقوعہ پہنچ گئیں۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ 3 گاڑیوں میں تصادم سے  8 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)

امدادی کارروائی میں محایل، البرک، حلی اور القنفذہ ریجن سے  ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
زخمی گاڑیوں میں بری طرح سے پھنسے ہوئے تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے انہیں بمشکل گاڑیوں کو کاٹ کر نکالا۔ 
یاد رہے کہ سعیدہ الصوالحہ محایل روڈ کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے۔ یہاں متعدد خطرناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جن میں بہت سارے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور دسیوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: