Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے رہنماؤں کی ریاض آمد

مسلم رہنماوں کا استقبال نائب گورنرریاض نے کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں گیارہ نومبر سنیچر کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب رہنما پہنچ گئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق ریاض میں غزہ کے مسئلے پر غیرمعمولی عرب سربراہ کانفرنس اور اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطین کے صدر محمود عباس اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔
ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانکا استقبال ڈپٹی گورنر  ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
شامی صدر بشار الاسد اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے جن کا استقبال نائب گورنر ریاض نے کیا۔
قبل ازیں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی بھی ریاض پہنچے تھے۔
دوسری جانب تاجسکتان کے صدر امام علی رحمان بھی اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے جو غیرمعمولی اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

شیئر: