Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ روم میں امریکہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، یورپی کمانڈ

امریکی فضائیہ نے خطے میں اضافی سکوارڈنز بھیجے ہیں۔ (فوٹو: اے یف پی)
امریکہ کی یورپی کمانڈ نے کہا ہے کہ ایک امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
سنیچر کو یورپی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
بیان کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
امریکی یورپی کمانڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس فوجی سروس کا تھا۔
امریکی فضائیہ نے خطے میں اضافی سکوارڈنز بھیجے ہیں اور طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بھی مشرقی بحیرہ روم میں موجود ہے۔

شیئر: