Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں نصف ٹن سے زائد منشیات کی کھیپ ضبط

منشیات کو بڑی مہارت سے لکڑی کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز
لبنان کی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اتوار کو نصف ٹن سے زیادہ منشیات کی کھیپ ضبط کر لی گئی ہے ، یہ کھیپ کویت بھجوائی جانے والی تھی۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے  بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیروت خاص طور پر خلیجی ممالک کے لیے منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کئے ہوئے ہے۔
لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی کے دفتر سے بتایا گیا ہے کہ نیدرلینڈز کے راستے کویت بھیجی جانے والی تقریباً 800 کلو گرام (1,760 پاؤنڈ) منشیات کی مقدار ضبط کی گئی ہے۔
نشہ آور مواد کی کھیپ کی وضاحت کئے بغیر بتایا گیا ہے کہ منشیات کو بلٹ پروف باکس کے اندر بڑی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں لکڑی کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ سمگلنگ کی اس کارروائی میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات ضبط کرنے کا یہ اقدام کویت اور لبنان کی وزارت داخلہ کے مابین جاری سیکورٹی تعاون  کے زیر تحت کیا گیا ہے۔

کیپٹاگون سب سے زیادہ شام اور لبنان میں تیار کی جاتی ہیں۔ فوٹو عرب ٹائمز

خلیجی ممالک کے ردعمل کے بعد لبنان سے نشہ آور گولیوں’کیپٹاگون‘ کی پیداوار اور سمگلنگ کی کارروائیاں روکنے کی کوششیں لبنانی حکام نے تیز کر دی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ نشہ آور گولیاں کیپٹاگون مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ شام اور لبنان میں تیار کی جاتی ہیں اور یہاں سے خلیج کے مختلف ممالک میں استعمال کے لی سمگل ہوتی ہیں۔

شیئر: