Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ابحر سی فرنٹ کی تفریح گاہ کھول دی گئی

1272 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے۔ (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے جنوبی ابحر سی فرنٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے بعد اسے عام پبلک کے لیے کھول دیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابحر سی فرنٹ سعودی سکولوں میں پہلے سیشن کی تعطیلات کے موقع پر کھولا گیا ہے۔ اس سے جدہ کے باشندوں کو سبزہ زاروں، کھلے مقامات، ریتیلے ساحلوں اور پرکشش مقامات سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ 

ابحر سی فرنٹ سکول تعطیلات پر کھولا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)

 جنوبی ابحر سی فرنٹ کا ترقیاتی منصوبہ 2 لاکھ 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرمشتمل تھا جس کی مجموعی لمبائی  3 کلو میٹر  ہے۔ منصوبے پر مجموعی لاگت  273 ملین ریال آئی ہے۔ 
جنوبی ابحر سی فرنٹ 27 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر سبزہ زاروں پر مشتمل ہے۔ یہاں 1080 درخت لگائے  گئے ہیں۔ 5800 مربع میٹر کے  رقبے میں محفوظ تیراکی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس پر مجموعی لاگت  273 ملین ریال آئی ہے۔ (فوٹو سبق)

سی فرنٹ پر 2600 میٹرسائیکل ٹریک کے لیے مختص ہے۔ خشک ریتیلا ساحل 10350 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ بچوں کے کھیل کے مقامات کے لیے 560 میٹر کا علاقہ مختص کیا گیا ہے جبکہ 1272 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے۔ 
جدہ میونسپلٹی نے جنوبی ابحر سی فرنٹ پر بارش کے پانی کی نکاسی کا بہت اچھا انتظام کیا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: