Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرسائیکل سواروں کے لیے ٹریفک پولیس کے ضوابط 

موٹرسائیکل سوار اپنی لائن میں رہیں اورگاڑیوں کے درمیان سے نہ گزریں (فوٹو، ایکس)
سعودی محکمہ ٹریفک  نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے 5 ضوابط جاری کردیے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں  کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کی پابندی کریں۔
موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ مقررہ جگہ پر لگائیں۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت متعین ٹریک کی پابندی کریں۔ گاڑیوں کے درمیان سے زیگ زیک انداز میں گزرنے کی کوشش نہ کریں۔ 
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل  سوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھے اور مقررہ رفتار کی پابندی کرے۔ 

شیئر: