Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ضوابط

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو قواعد کا خیال رکھنا چاہیے (فوٹو محکمہ ٹریفک ایکس اکاؤنٹ)
ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ غیرمعمولی سامان لے جانے پر 300 ریال تک چالان ہو سکتا ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو کہا گیا ہے کہ بڑا سامان جس سے نہ صرف انہیں بلکہ دوسروں کو خطرہ لاحق ہو، کسی بھی صورت میں موٹرسائیکل پر نہ رکھا جائے۔ 
غیرمعمولی سامان موٹرسائیکل پر رکھنا قانون شکنی شمار کی جاتی ہے جس پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔ 
 ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ قواعد کا خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی مشکل صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
واضح رہے کہ بعض افراد موٹرسائیکل پر سیڑھی یا اسی قسم کی اشیا  لے جاتے ہیں جس سے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو کسی سنگین حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ 
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: