Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: ٹرک کی ٹکر سے آہنی پل گر گیا، شاہراہ کئی گھنٹے بند

پل کا آدھا حصہ ٹرک پر گرا۔ (فوٹو مزمز)
مصری دارالحکومت قاہرہ کی جنوبی کمشنری الجیزہ میں ٹرک کے ٹکرانے سے پیدل چلنے والا پل گر گیا۔ حادثے میں کسی قسم  کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹریفک بند ہوگیا۔ 
مزمز نیوز کے مطابق الجیزہ کمشنری کی شاہراہ احمد عرابی پر پیدل روڈ کراس کرنے والے پل سے ایک ٹرک ٹکرا گیا جس سے پل کا آدھا حصہ ٹرک پر گرا جبکہ باقی حصے سے روڈ کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔ 

پل گرنے سے کئی گھنٹے تک لوگوں کو پریشانی رہی۔ (فوٹو مزمز)

اپنی نوعیت کے منفرد حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لوگوں کو پل کے گرنے سے کئی گھنٹے تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔  
پل گرنے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک حکام جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے ڈرائیورجو حادثے کے بعد فرار ہوگیا تھا کو تلاش کرنے کےلیے مقامی پولیس کو طلب کیا۔ 

ڈرائیور کا طبی معائنہ کیا  جارہا ہے۔ (فوٹو مزمز)

ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کا طبی معائنہ کرانے کےلیے خون کے نمونے لیے گئے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ نشے میں تو نہیں تھا۔ 
دریں اثنا ٹریفک پولیس ڈائریکٹر کرنل احمد راشد نے روڈ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام پلوں کی انتہائی بلندی کے لیے وضاحتی بورڈز کا انتظام کریں تاکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اس بارے میں مغالطہ نہ ہو۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: