Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیا، یوگنڈ اور انگولا کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں 

غزہ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو پیرس میں کینیا، یوگنڈا اور انگولا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ کینیا کے وزیر خارجہ سے پیرس میں ملاقات  کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال اور مستقل بنیادوں پر جنگ بند کرانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں عالمی امن و سلامتی کے استحکام میں معاون باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ 

عالمی امن و سلامتی کے استحکام میں معاون باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔(فوٹو: ایس پی اے) 

 انگولا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے نمایاں، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور یوگنڈا کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ 
غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مستقل جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔  
ان ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی شریک تھے۔ 

شیئر: