Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں، امام الحق کا بابر اعظم کو پیغام

پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے بدھ کی شب لاہور سے سڈنی روانہ ہوئی (فائل فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق حالیہ دنوں میں شادی کرنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں جمعرات کو امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ کچھ ’بھولے‘ نہیں ہیں۔
امام الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’شادی تو ہوگئی ہے لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں۔‘
بائیں ہاتھ کے بیٹر نے یہ پوسٹ دراصل بابر اعظم کی پوسٹ کے جواب میں کی ہے جس میں بابر اعظم نے انہیں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’شادی کے بعد دوستوں کو بھول نہ جانا۔‘
 
بابر اعظم نے پیر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے دوست امام الحق کو شادی کی مبارک باد اور دعائیں دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’آج کے بعد براہِ کرم کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ بھی گزارنے کی کوشش کرنا۔ بھول نہ جانا۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

امام الحق کی شادی گذشتہ ہفتے لاہور میں ہوئی۔ اُن کی اہلیہ انمول محمود پاکستانی نژاد ناویجیئن شہری ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے بدھ کی شب لاہور سے سڈنی روانہ ہوئی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔
 

شیئر: