Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی بحری جہاز غزہ کےلیے چار ہزار ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔(فوٹو: وام) 
متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان فجیرہ بندرگاہ سے بحری جہاز کے ذریعے مصری پورٹ العریش روانہ کیا ہے۔
امادادی سامان رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔ 
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 

 اب تک 92 طیارے غزہ کے متاثرین کےلیے امدادی سامان لے کر گئے۔ (فوٹو: وام)

اماراتی جہاز الفجیرہ بندرگاہ سے روانہ کیا گیا جس پر 3465 ٹن کھانے پینے کی اشیاِ، 420 ٹن شیلٹرز کا سامان  اور 131 ٹن ادویہ و طبی سامان موجود ہے۔ 
یہ سامان خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن، زاید بن سلطان آل نہیان فاؤنڈیشن اور اماراتی ہلال احمر کی جانب سے  بھیجا کیا گیا ہے۔ 
امارات کی جانب سے فلسطینیوں کودو ہزار681 ٹن سامان امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے۔  
 اب تک 92 طیارے غزہ کے متاثرین کےلیے امدادی سامان لے کر گئے ہیں۔ 

شیئر: