Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قانون میں نئی خلاف ورزی ’روڈ ریج‘ شامل کرنے کی تجویز

رکن شوری کا کہنا ہے اس خلاف ورزی کا جرمانہ ٹائر سکریچنگ جتنا ہونا چاہیے( فوٹو: اخبار24)
سعودی مجلس شوری کے کئی ارکان نے سعودی ٹریفک قانون میں ’سڑک پر غصہ‘ کے نام سے ایک اور خلاف ورزی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رکن شوری ڈاکٹر ترکی العواد ان ارکان شوری میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹریفک قانون میں ترمیم تجویز کی۔ 
انہوں نے کہا کہ روڈ ریج (سڑک کاغصہ) کو ٹریفک خلاف ورزی قرار دے کر جرمانہ مقرر کیا جائے‘۔ 
ان کا کہنا تھا’ اس خلاف ورزی کا جرمانہ ٹائر سکریچنگ جتنا ہونا چاہیے۔ حالیہ ایام کے دوران سڑک پرغصے کا رجحان بڑھ رہا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹائر سکریچنگ کو ٹریفک خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے اس پر جرمانہ ہے۔ ٹائر سکریچنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی محکمہ ٹریفک تحویل میں لے لیتا ہے۔ 
پہلی بار ٹائر سکریچنگ پرگاڑی پندرہ دن کے لیے محکمہ ٹریفک کی تحویل میں رہتی ہے جبکہ  بیس ہزار ریال کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔ 
دوسری بار ٹائر سکریچنگ پر گاڑی ایک ماہ کے لیے تحویل میں رہتی ہے اور جرمانہ چالیس ہزار کردیا جاتا ہے۔  کیس سپیشل کورٹ میں بھیجا جاتا ہے۔ 
تیسری بار ٹائر سکریچنگ  کی خلاف ورزی پر 60 ہزار ریال کا جرمانہ ہوتا ہے۔
  علاوہ ازیں ٹائر سکریچنگ کرنے والے کی گاڑی ضبط کرنے، اس پر جرمانے،رینٹ اے  کار یا مسروقہ کار کی قیمت وصول کرنے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ سپیشل کورٹ کرتی ہے۔ 

شیئر: