Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ، عملہ جاں بحق

شاہی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا(فوٹو، اخبار 24)
سعودی شاہی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشرقی ریجن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا عملہ شہید ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ظھران ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے ۔
المالکی نے مزید کہا کہ متعلقہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

شیئر: