Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بلتستان کےلیے امدادی سامان

موسم کے حوالے سے کمبل اوردیگر سامان ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضرورت مند افراد کے لیے امدادی اشیا کی ارسال کی گئیں۔ امدادی سامان کی تقسیم موسم سرما اورسیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے 470 امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے جن میں موسم سرما میں استعمال کی ضروری اشیا موجود تھیں۔
امدادی سامان 3 ہزار 290 افراد میں تقسیم کیا گیا۔ سامان میں کمبل، گرم کپڑے اوردیگر ضروریات کی اہم اشیا شامل تھیں۔ واضح رہے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں میں امدادی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔ ایسے مقامات جہاں اشیائے خورونوش کی ضرورت ہوتی ہے وہاں کھانے پینے کا سامان ارسال کیاجاتا ہے علاوہ ازیں موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں کی اہم ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔

شیئر: