Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی ہلال احمر نے رفح میں ایک ہزار 679 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے

25 شیلٹرز نصب کیے گئے جن سے 150 متاثرین کو فائدہ ہوا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی غزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ اماراتی ہلال احمر نے رفح میں ایک ہزار 679 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ 
 امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق رفح کےعلاقے التنور میں 500 ، النصر میں 500، خربہ العدس میں 500 اور فیلڈ اسپتال زون میں 179 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے۔  
علاوہ 25 شیلٹرز نصب کیے گئے جن سے 150 متاثرین کو فائدہ ہوا ہے۔
اماراتی ہلال احمر کے امدادی عمل سے 10242 فلسطینیوں کو فائدہ ہوا ۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے 25 خیمے بھی نصب کیے جن سے 150 افراد فائدہ اٹھارہے ہیں۔ 
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
امارات غزہ  کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہوئے ہے۔  
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔

شیئر: