Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم آنے والوں کےلیے نئے سیاحتی فرنٹ ’اوتامو‘ میں خاص کیا؟

سیاحتی فرنٹ اوتامو ایک بڑے پارک کے اطراف ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے سیاحتی فرنٹ (اوتامو) پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ 
 خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیاحتی فرنٹ’ اوتامو‘’ خلیج عقبہ کے ساحل پر سایہ فگن چٹانوں، سحر آفریں قدرتی ماحول کے درمیان وزیٹرز کو کنسرٹس، نمائشوں اور آرٹ سرگرمیوں کے حوالے سے منفرد ماحول فراہم کرے گاـ 
اوتامو آنے والے  دلکش قدرتی مناظر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فراہم کردہ سہولتوں سے بیک وقت لطف اٹھائیں گے۔

اس کا غیر معمولی منفرد ڈیزائن وزیٹرز کو حیرت زدہ کر دے گا( فوٹو: ایس پی اے)

سیاحتی فرنٹ اوتامو کا محل وقوع ایک بڑے پارک کے اطراف ہے۔  یہ پارک انواع و اقسام کے درختوں، پھلواریوں اور جڑی بوٹیوں سے آراستہ ہوگا۔
اوتامو آنے والے وزیٹرز یہاں سے گزر کر استقبالیہ ہال پہنچیں گے۔ اس کا مرکزی دروازہ  64 میٹر اونچا اوراپنی مثال آپ ہوگا۔ اس کا غیر معمولی منفرد ڈیزائن وزیٹرز کو حیرت زدہ کر دے گا۔  
اوتامو نیوم کے جدید اور منفرد ترین مقامات میں سے ایک ہوگا۔ یہاں دنیا کے اہم آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ گے ۔ فیوچر تھیٹر سمیت مختلف پروگرام ہوں گے۔
سیاحتی فرنٹ ایک حصہ کثیر المقاصد شوز کےلیے مختص ہوگا۔ وی آئی پی ہال اور معیاری ریستوران بھی  ہوں گے۔ 

شیئر: