Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو موسم سرما کیوں پسند ہے؟

مہم جوئی کے شوقین افراد صحرا میں خیمے لگا کر موسم کا لطف اٹھاتے ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں موسم سرما کے آغاز پر سعودی شہری دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے صحرا کا رخ کرنے لگے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی شہری موسم سرما کا بیشتر وقت گھروں سے باہر صحرا اور جنگلات میں گزارتے ہیں۔  
مہم جوئی کے شوقین افراد صحرا میں خیمے لگا کر موسم کا لطف اٹھاتے ہیں۔ 
 سعودی رت جگا کرتے ہیں۔ خیمے کے باہر الاروشن کرتے ہیں اور اس کے اطراف بیٹھ کر گپ شپ اور اپنی پسند کے گانے بھی سنتے ہیں۔ 
سماجی سکالر ڈاکٹر حسن بصفر نے بتایا سعودی شہریوں کو موسم سرما اس لیے پسند ہے کہ انہیں خوبصورت موسم، صحرائی مناظر اور ٹھنڈی ہوائیں اچھی لگتی ہیں۔
سعودی شہری موسم سرما میں آبادی سے نکل کر غیر آباد مقامات کو آباد کرتے ہیں  موسم سرما کی راتیں صحرا میں کھلے مقام پر گزارتے ہیں اور ستاروں بھرے آسمان کے منظر کا لطف اٹھاتے ہیں۔
 وہ مختلف قسم کے عوامی کھیلوں میں حصہ لییتے ہیں۔ ایک دوسرے کو قصے کہانیاں بھی سناتے ہیں۔  
حسن بصفر کا کہنا تھا کہ سعودی خاندان موسم سرما کے استقبال کی باقاعدہ تیاری کرتے ہیں۔ گرم ملبوسات کے علاوہ موسم سرما کے خاص پکوانوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: