Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں سعودی عرب سے جڑی 6 مختلف سرگرمیاں

سعودی عرب میں موسم سرما سے بھرپور لطف اٹھایا جا سکتا ہے جس میں خاندان بھر کے افراد خوشی اور تجربے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ہائیکنگ (پہاڑوں پر پیدل چڑھنا)

سعودی عرب کے مختلف پہاڑی مقامات میں پیدل چلنے کے لیے پگڈنڈیاں بنائی گئی ہیں، جہاں سفر کرنے کا یہ صحیح وقت اور موسم ہے۔ ان میں ایک جبل السعدہ یا بلیک ماؤنٹین کا علاقہ ہے جو عسیر ریجن میں سطح سمندر سے 3133 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

کیمپنگ (خیموں کی تنصیب)

جس طرح ہائیکنگ موسم سرما کی بہترین سرگرمیوں میں سے ایک ہے، اسی طرح صحرا میں کیمپنگ کرنا اور سرد راتوں میں ستاروں سے بھرے آسمان کو توجہ کا مرکز بنانا بھی یادگار تجربہ ہے۔ صحرائے الثمامہ کا رخ کرنے والے کواڈ بائیک بھی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں اور سائے ڈھلنے سے قبل اونٹ کی سواری سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔  آپ کواڈ بائیک کرایہ پر لے سکتے ہیں اور رات کو اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ریت کے  ٹیلے سر کرنا

جدہ سے باہر صحرائی علاقے میں ریت کے ٹیلوں پر گاڑی کی مدد سے چڑھائی کی منفرد سرگرمیاں مقامی باشندوں میں مقبول ہیں۔ چھوٹے چھوٹے ٹیلوں پر 4x4طرز کی گاڑیوں میں سفر کرنا صحتمند اور خوشگوار کھیل کے طور پر بہترین سرگرمی مانی جاتی ہے۔

طنطورہ میں موسم کا مزہ

العلا میں 21 دسمبر سے 27 جنوری کے درمیان فن، ثقافت اور موسیقی کے مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے مواقع میسر ہیں۔ فن و موسیقی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ  کھانا پکانے اور فیشن شوز سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

 بار بی کیو اور فیملی ڈے

سردیوں کا مزہ گھر سے باہر دور دراز جگہ پر بار بی کیو پروگرام سے دوبالا ہو جاتا ہے۔ ریاض کے قریب مناخ کنگ عبدالعزیز پارک یا ہارک جھیل کے کنارے اس موسم میں بار بی کیو کے ساتھ فیملی ڈے منانے کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

سینڈ بورڈنگ

سنو بورڈنگ، سکیٹ بورڈنگ اور سرفنگ کے علاوہ سینڈ بورڈنگ کا اپنا الگ ہی لطف ہے جو ریاض میں ایک مقبول سرگرمی اور کھیل کے طور پر معروف ہے، خاندان کے ہر نوجوان کے لیے سردیوں میں بہترین سرگرمی مانی جاتی ہے جسے آپ بھی اس سیزن میں آزما سکتے ہیں۔
 

شیئر: