Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

وہاب ریاض نے کہا کہ ’شاداب خان انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رُکنی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ ’17 رکنی ٹی20 سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ’شاداب خان ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ محمد حارث کو ریسٹ دیا گیا ہے تاہم شاداب دو ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔‘
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ ُمحمد حسنین اور نسیم شاہ نے ریکور کیا ہے، ہم پی ایس ایل تک ان پر زیادہ لوڈ نہیں ڈال رہے وہ پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے۔‘
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، ممکن ہے وہ آگے کی سیریز میں نظر آئیں۔

شیئر: