Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکتوبر میں سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں اضافہ: رپورٹ

سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل خام تیل نکالے گا (فوٹو: عرب نیوز)
جوائنٹ آرگنائزیشن ڈیٹا ایشٹیو کے اعداد وشمار کے مطبق اکتوبر میں سعود ی عرب کی خام تیل کی برآمدات بڑھ کر 6.3 ملین بیرل یومیہ ہوگئی کو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 543,000 بی ڈی پی یا 9.44 زیادہ ہے
عرب نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’اکتوبر میں مملکت کی خام تیل کی پیداوار یومیہ 35 ہزاربی ڈی پی سے کم ہوکر8.94 بی ڈی پی رہ گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 0.39 فیصد کم ہے‘۔
نومبر کے آخر میں سعودی عرب نے اوپیک پلس کے تعاون سے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک خام تیل کی پیداوارمیں رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔
یہ فیصلہ جو ابتدائی طور پر جولائی میں کیا گیا تھا مارچ 2024 کے آخر تک مملکت کی تیل کی پیداوار کو تقریبا نو ملین بی ڈی پی کو برقرار رکھتا ہے۔
سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل خام تیل نکالے گا۔ 
 تیل پیداور میں رضاکارانہ کمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن کی غرض سے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی حمایت کے طور پر کی جارہی ہے۔ 

شیئر: