Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 3 علاقوں میں منشیات فروشی پر 6 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں 4 غیرملکی شامل ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے 3 علاقوں جازان، ریاض اور عسیر میں سیکیورٹی اہلکاروں نے  منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں 4 غیرملکی اور 2 سعودی شہری شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جازان کے علاقے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 2 ایتھوپین شہریوں کو سرحدی خلاف ورزی کرنے اور 24 کلو چرس سمگل کرنے پر گرفتار کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
جازان کے الدائر سیکٹر میں سیکیورٹی فورس نے 105 کلو گرام قات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس  کنٹرول نے 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 5.5 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد ہوا جسے وہ فروخت کررہے تھے۔ ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔
عسیر کے علاقے میں سیکیورٹی فورس نے 2 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں 8730 ممنوعہ گولیاں چھپائے ہوئے  تھے۔
سیکیورٹی حکام نے وضاحت کی کہ ضبط کی جانے والی گولیاں اور دونوں شہریوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: