Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومانیہ کے خاندان کی سعودی فٹبال کلب الاتحاد میں دلچسپی، کلب کا دورہ

’کلب ورلڈ کپ‘ کے میچز دیکھنے سعودی عرب پہنعچے تھے ( فوٹو: المدینہ اخبار)
ایک یورپی خاندان محض کلب ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے رومانیہ سے سعودی عرب آیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہا۔
المدینہ اخبار کے مطابق ’کلب ورلڈ کپ‘ میچز کا 20 واں ایڈیشن جو سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوا، میں شرکت کرنے والے رومانیہ کے خاندان کا کہنا تھا کہ ’وہ محض اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گروانڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔‘
 رومانیہ کے خاندان کی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم ’الاتحاد سے قربت اس وقت مزید بڑھ گئی جب رومانیہ کے کھلاڑی الاتحاد کلب میں شامل ہوئے۔
کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز بھی الاتحاد کلب کا حصہ بنے۔ یہی وہ وقت تھا جب فٹبال اوررومانیہ کی فٹبال ٹیم فین اس خاندان کو سعودی الاتحاد کلب کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں اور انہوں نے دلچسپی لینی شروع کی۔  
خاندان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’شروع میں تمام میچز نیٹ پر دیکھا کرتے تھے اور اب انہیں یہ موقع ملا کہ وہ مملکت آ کربراہ راست اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔‘

یورپی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جو نیوزی لینڈ اورآگلینڈ کے درمیان تھا وہ بہت شاندار تھا۔ کھلاڑیوں نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’کسی بھی ٹیم کو حقیقی معنوں میں چاہنے والوں کے لیے ہار یا جیت کوئی معنی نہیں رکھتی یہ تو کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔‘

یورپی خاندان نے الاتحاد کلب کا دورہ کیا۔ وہاں موجود اشیا بھی دیکھیں (فوٹو: ایس پی اے)

خاندان کے سرپرست ڈینیل نیفرڈ کا کہنا تھا ’وہ سعودی حکومت کی جانب سے قومی ورثے کی حفاظت اور اسے بہتر کرنے کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘
’سعودی عرب دنیا بھر میں اہم ثقافتی اور تاریخی مقامات کا حامل ہے یہی وجہ ہے ایک سے زیادہ بار ان مقامات کو دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے۔‘
یورپی خاندان نے الاتحاد کلب کا دورہ کیا۔ وہاں موجود الاتحاد کلب کی اشیا بھی دیکھیں اوریادگاری تصاویر بنوائیں۔ 

شیئر: