Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دستاویزی فلم ’ہورائزن آف سعودی عریبیہ‘ 4 جنوری کو ’نیٹ فلکس‘ پر

فلم سعودی عرب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیٹ فلکس نے سعودی عرب پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’ہورائزن آف سعودی عریبیہ‘ کو ریلیز کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
اس دستاویزی فلم کو چار جنوری 2024 کو پیش کیا جائے گا جبکہ یہ فلم مملکت کے سنیما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فلم سعودی عرب میں پائی جانے والی متنوع جنگلی حیات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کے تحفظ کے لیے ہونے والے اقدامات پر روشنی ڈالتی ہے۔
کونوز انیشیٹیو کی تازہ ترین پیش کش ’ہورائزن آف سعودی عریبیہ‘ رواں ہفتے کے آغاز میں ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی پیش کی گئی تھی جس کی میزبانی سعودی عرب کے میڈیا منسٹر سلمان ال دوسری نے کی تھی۔
کونوز ایشٹیو کا مقصد مملکت کی بھرپور ثقافت کو دستاویزی شکل میں پیش کرنے کے علاوہ سعودی شہریوں کی کامیابی کی کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے اور اس کے لیے دستاویزی، مختصر اور اینی میٹڈ فلمیں بنانے والی مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

شیئر: