Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مٹی کا تیل دو روپے 19 پیسے سستا

15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کی رات کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہی رہے گی۔
تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت  165 روپے 75 پیسے ہو گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔
واضح رہے اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

شیئر: