Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سال نو پر ہوٹلوں کی سو فیصد بکنگ، خریداری بڑھ گئی

مختلف ملکوں سے سیاح بڑی تعداد میں دبئی آتے ہیں۔ (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی میں سال نو کی تقریبات کے حوالے سے سیاحتی و معاشی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ رہائشی ہوٹلز دو دن قبل بک ہوگئے جبکہ بازاروں میں بھی غیرمعمولی رونق رہی۔ 
امارات الیوم  کے مطابق سال نو کے جشن میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے سیاحوں سے دبئی کے ہوٹلز 90 سے 95 فیصد بک ہو چکے تھے۔
وہ ہوٹلز جو ساحل پر یا ان مقامات پر واقع ہیں جہاں سے آتشبازی کے مناظر براہ راست دیکھتے جاسکتے ہیں وہ مکمل طورپر بک ہو چکے تھے۔ 
بیرون دبئی سے سال نو کے جشن میں شرکت کےلیے آنے والے سیاحوں کی جانب سے ہوٹلوں کی بکنگ پہلے ہو چکی تھی۔  
سال نو کی تقریبات کے علاوہ دبئی شاپنگ فیسٹول میں بھی سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرنے کے لیے مختلف ممالک سے دبئی آتے ہیں۔ 
کارلٹن ہوٹل کے سی ای او حسنی عبدالھادی کا کہنا تھا ’ ہوٹل کی تینوں برانچیں نئے سال کے جشن سے دو دن قبل ہی 100 فیصد بک ہو چکی تھیں‘۔ 
ٹائم ہوٹلز گروپ کے سی ای او محمد عوض اللہ کا کہنا تھا’ عام طورپر نیوایئرنائٹ کے لیے ہوٹلوں کی بکنگ پہلے سے ہو جاتی ہے‘۔
’نئے سال کی رات کے لیے جو سیاح بکنگ نہیں کراسکتے انہیں اچھی جگہ ملنا مشکل بلکہ ناممکن ہو جاتی ہے ؤ کیونکہ اچھے سپاٹ کے ہوٹلز کافی دن قبل بک ہو جاتے ہیں‘۔ 

شیئر: