Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی سے بَلّے کا نشان پھر چِھن گیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال

پشاور ہائیکورٹ نے 26 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلّے کا انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا ہے۔
اس فیصلے کو الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے 26 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ان کو سنے بغیر عدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔
عدالت نے حکم امتناع واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا واپس لیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے لہٰذا پارٹی بلے کے نشان کی اہل نہیں رہی۔‘
 

شیئر: