Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ برس ایئرایمبولینس سے 3 ہزار مریضوں کو منتقل کیا گیا

بیرون مملکت سے 220 مریضوں کو منتقل کیا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
سعودی وزارت دفاع کے زیرانتظام ایئرایمبولنس کے ذریعے گزشتہ برس 12 سو پروازوں سے 3 ہزار 200 مریضوں کو منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی ۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت دفاع نے فضائی ایمبولینس سروس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 3 ہزار مریضوں کو اندورن مملکت جبکہ 220 کو بیرون مملکت سےایئرایمبولینس کی خدمات مہیا کی گئی۔
جن مریضوں کو فضائی خدمات مہیا کی گئیں ان میں 200 کی حالت انتہائی خطرناک تھی جنہیں ہنگامی بنیادوں پرفوری طبی مداخلت کی ضرورت تھی جبکہ 27 کیسز اعضا کی پیوند کاری اور 4 سیامی بچوں کو فضائی ایمبولینس کی خدمات فراہم کی گئیں۔
واضح رہے سعودی کابینہ کی جانب سے طبی امداد کی مد میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے قانون کی منظوری دی تھی جس کا مقصد انسانی بنیادوں پر مریضوں کی منتقلی کے لیے بہتر اور تیز رفتار خدمات کے عمل کو یقینی بنانا تھا۔
واضح رہے وزارت دفاع کے ایئر طبی امدادی یونٹ میں خصوصی ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے شامل ہیں جن میں طبی ضروریات کے مطابق تمام ساز وسامان موجود ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مریض یا زخمی کو درکار طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

شیئر: