Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کےلئے نجی اسپتال کے برتھ سرٹیفکیٹ کافی

پیدائشی دستاویزی ثبوت نہ رکھنے والے 2 گواہ لائیں ، ترجمان پاکستان قونصلیٹ
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے تارکین وطن جنہوں نے اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ مقامی سرکاری ادارے سے حاصل نہیں کئے وہ مہلت کے دوران وطن جانے کےلئے آﺅٹ پاس بنوانے کےلئے قونصلیٹ سے رجوع کریں ۔ اس ضمن میں پریس قونصل کا کہنا ہے کہ ایسے پاکستا نی جن کے پاس اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے پیدائش کے عارضی سرٹیفیکٹ موجود ہیں وہ براہ راست شعبہ ویلفئیر کی متعلقہ کمیٹی سے رجوع کرکے اپنے بچوں کےلئے آﺅٹ پاس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ وہ بچے جن کے پاس کسی قسم کا دستاویزی ثبوت نہیں وہ اپنے ہمراہ 2 گواہ لائیں جو قانونی اقامہ پر مملکت میں مقیم ہوں ۔قونصلیٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کے پاس اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ نہیں اور وہ ویکسینیشن کارڈ رکھتے ہیں وہ بھی قونصلیٹ کی کمیٹی کے سامنے 2گواہ پیش کریں گے جس کے بعد انہیں آﺅٹ پاس جاری کیا جائیگا ۔ قونصلیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو جو مہلت دی ہے اس سے مستفیض ہونے کےلئے آﺅٹ پاس کا حصول ضروری ہے ۔ اس ضمن میں قونصلیٹ میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم ہے ۔ رمضان المبارک میں ہیلپ ڈیسک کے اوقات کار صبح 7 سے شام 4 تک ہیں ۔ 
 

شیئر: