Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بیلجیم کا ’مہم جو‘ پیدل سفر کرتے ہوئے العلا پہنچ گیا

العلا فالکن میلے میں شرکت کے لیےبیلجیم سے 6 ماہ قبل سفر کا آغاز کیا (فوٹو، ایس پی اے)
بیلجیم کا مہم جو نوجوان پیدل 6 ماہ کی مسافت طے کر کے سعودی عرب کے شہر العلا پہنچ گیا۔ ’جیورڈی‘ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا العلا پہنچا۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیلجیم کے ’جیورڈی‘ کا کہنا تھا کہ ’ سعودی عرب کےلیے پیدل سفر کا آغاز بیلجیم سے کیا جہاں سے ترکیہ گیا وہاں چند روز قیام کرنے کے بعد اذربیجان اور وہاں سے آرمینا پہنچا۔
ایران سے ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور اس کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض بعدازاں حائل سے ہوتے ہوئے بالاخر 6 ماہ میں العلا پہنچ گیا۔
جیورڈی کا کہنا تھا دوران سفر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اتنے ممالک سے گزرنے کے بعد جب سعودی عرب پہنچا تو میرے نظریات ہی تبدیل ہوگئے کیونکہ یہ ملک میرے تصورات سے بڑھ کر خوبصورت ہے یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اورخوش مزاج و مہمان نواز ہیں۔
عربی کھانوں کے حوالے سے جیورڈی کا کہنا تھا کہ خالص شہد اور گھی سے بنا ہوا ’العصیدہ ‘ بے حد پسند آیا جبکہ سعودی قہوہ بے مثال ہے جو یورپ میں استعمال ہونے والی کافی سے بھی زیادہ اچھا ہے۔
جیورڈی نے العلا میں منعقد فالکن فیسٹول میں شرکت کی اور وہاں موجود بازوں کی مختلف اقسام کو دیکھا۔

شیئر: