Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سالانہ قرضہ منصوبے 2024 کی توثیق

اس کے ذریعے 2024 میں متوقع خسارہ پورا کیا جائے گا (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سالانہ قرضہ منصوبے 2024 کی توثیق کی ہے۔ اس کی منظوری نیشنل ٹیم مینجمنٹ سینٹر کے بورڈ نے اجلاس میں دی تھی۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سالانہ قرضہ منصوبہ 2024 قومی قرضے کی اہم تبدیلیوں، قرضہ مارکیٹوں کے انشیٹوز 2023، 2024 فنڈنگ سکیم اور اس کے رہنما اصولوں پر مشتمل ہے۔
علاوہ  ازیں 2024 کے دوران سکوک بانڈز کے اجرا کی تفصیلات بھی اس میں شامل ہیں۔  
قرضہ منصوبے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2024 کے دوران تقریبا 86 ارب ریال کی فنڈنگ درکار ہوگی۔ قرضے کا حجم 2024 کے آخر تک 1.115 ارب ریال تک پہنچ جائے  گا۔ 
منصوبےکے تحت سعودی عرب کی فنڈنگ ضروریات ملکی اور بین الاقوامی فنڈنگ آپیشنز کے ذریعے مکمل کی جائیں گی۔ 
اس کے ذریعے 2024 میں متوقع خسارہ پورا کیا جائے گا اور 2024 کے دوران  واجب الادا قرضے ادا کیے جائیں گے۔

شیئر: