Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث آبی ذخائر میں توسیع کا منصوبہ

پانی کے سٹراٹیجک ذخیرے کی گنجائش 4.4 ملین مکعب میٹر تک پہنچ گئی(فوٹو: اخبار24)
سعودی نائب وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر منصور المشیطی نے کہا ہے کہ ’زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث آبی ذخائر میں توسیع کی ضرورت ہے۔‘
’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں 4.4 ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کےلیے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔‘ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ 2023 کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں پانی کے سٹراٹیجک ذخیرے کی گنجائش 4.4 ملین مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔‘
جدہ میں حج وعمرہ کانفرنس اور نمائش کے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا’ سال رواں کے دوران  اضافی آبی ذخائر کے منصبوں پر عملدرآمد کےلیے کام جاری ہے۔‘ 
انہوں نے بتایا ’مکہ اور مشاعر مقدسہ میں پانی کے نظام کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول اور مانیٹرنگ روم قائم ہے۔‘
’فراہمی آب کے نظام کو موثر طریقے سے منظم کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔‘

شیئر: