Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 لاکھوں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹرک کے خفیہ خانوں میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے الحدیثہ سرحدی چیک پوسٹ کے راستے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
نشہ آور گولیاں  ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد  8 لاکھ  41 ہزار  440 تھی ۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق کسٹم اتھارٹی کا کہنا تطا الحدیثہ چیک پوسٹ بیرون ملک سے آنے والے ایک ٹرک کا تفصیلی معائنہ پر ٹرک میں خصوصی طورپر بنائے گئے آہنی بکسوں میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں ملیں۔ 
کسٹم اتھارٹی کے ذمہ دار نے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کو تباہی سے بچانے کے  لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔  

شیئر: