Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 2024 کا شیڈول، پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل

پی ایس ایل 2024 کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں 18 مارچ کو ہوگا (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہو گا۔ پہلے ٹی20 مقابلے میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔
چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل 2024 کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل سمیت اس ٹورنامنٹ کے 11 میچ کراچی میں ہوں گے، جبکہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نو، نو میچز ہوں گے۔ ملتان میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ہوم گراؤنڈ پر پانچ، پانچ میچ کھیلیں گی، جبکہ پشاور زلمی چار میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اور اس کا ایک میچ ملتان میں ہوگا۔

شیئر: