Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹوز‘ کی غزہ میں صحت خدمات کے لیے 37 ملین درہم امداد

امداد عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے  پیش کی جائے گی (فوٹو: الامارات الیوم)
محمد بن راشد آل مکتوم  انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن غزہ میں ہیلتھ  سیکٹر کی مدد  کے لیے 37 ملین درہم  فراہم کرے گا۔ اس کی ہدایت امارات کے نائب صدر نے کی ہے جو دبئی کے حکمراں ہیں۔
الامارات الیوم  کے مطابق مذکورہ رقم سے غزہ کے متاثرین  کو بنیادی طبی سازوسامان فراہم کیا جائے گا جہاں خاص طور پر بچے بہت مشکل میں ہیں۔ 
امدادی رقم  محمد بن راشد آل مکتوم  انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے  پیش کرے گا۔ اس کا فیصلہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر کیا گیا ہے۔ 
فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل محمد القرقاوی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  نے امدادی رقم کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ 
القرقاوی نے کہا کہ ’غزہ کی پٹی کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے مذکورہ رقم پیش کرنے کا  وعدہ  نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔‘ 
القرقاوی نے بتایا کہ ’عالمی ادارہ صحت کے ساتھ محمد بن راشد آل مکتوم  انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن مستحکم شراکت کے تحت تعاون کر رہا ہے۔‘ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: