Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹبال کپ: جنوبی کوریا سعودی عرب کو ہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا

کورین ٹیم جمعے کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ (فوٹو: الریاضیہ)
ایشین فٹبال کپ قطر 2023 کے راؤنڈ آف 16 کے تحت سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان دوحہ کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز ہوگیا۔ 
الاخباریہ کے مطابق میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب کے سٹرائیکر عبداللہ ردیف نے پہلا گول کرکے برتری دلا دی جبکہ آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے تشو کیو سونج نے گول کرکے برتری ختم کردی۔
میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔ جنوبی کوریا نے سعودی عرب کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا جمعے کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

شیئر: