Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 10 ہزار سعودیوں کو روزگار کے مواقع

مختلف شعبوں میں ملازمتیں دلائی جائیں گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی معاون وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن نے کہا ہے کہ  وزارت کے پاس ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 10 ہزار ملازمتوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا پروگرام  ہے۔
اس حوالے سے مجموعی طور پر  28 مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق احمد بن سفیان الحسن نے گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل کے زیر سرپرستی ہونے والے تیسرے ڈائیلاگ سیشن  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں وژن  2030 کے اہداف کو پورا کرنے میں وزارت کو سعودی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اکیڈمی سے 450 طلباء فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

الحسن نے مزید کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے سعودی لاجسٹک اکیڈمی کے قیام کا مقصد  شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق سعودی عرب کو لاجسٹک کا بین الاقوامی مرکز بنانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی سے 450 طلباء فارغ التحصیل ہوئے ہیں جو کہ مستقبل میں لاجسٹک کے شعبے میں خدمات انجام دیں گے۔
نائب وزیر نے ریلوے کے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور ایسے مقامی نوجوان تیار کررہا ہے جو ٹرین ڈرائیونگ، مینٹیننس اور سگنلز  کنٹرول میں مہارت حاصل کرکے متعلقہ شعبوں میں ملازمتیں حاصل کررہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: