Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل سیکیورٹی پروگرام میں رجسٹریشن کے حوالے سے وزارت افرادی قوت کا انتباہ

غیر قانونی رقم کی واپسی، جرمانے کے ساتھ ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت برائے افرادی قوت وسماجی ترقی نے ایسے اکاؤنٹس سے خبردار کیا ہے جو نظام میں موجود بعض تکنیکی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر مستحق افراد کو سوشل سیکیورٹی پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 
عکاظ کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ غیر قانونی طریقے استعمال کرنا قانونی جوابدہی کا باعث بن سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں غیر قانونی رقم کی واپسی کے علاوہ ایک سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ 
وزارت نے زور دیا کہ اس قسم کے اکاؤنٹس کا مقصد مستحقین کو ہونے والے نقصان کی پروا کیے بغیر ان کی رقم کو ہتھیانا ہوتا ہے۔

شیئر: