Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب

شاہ خاور نے کہا کہ آج ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو پی سی بی آئین کے مطابق ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) منتخب ہو گئے ہیں۔
منگل کو محسن نقوی کو تین برس کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین ہیں۔
محسن نقوی کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بورڈ آف گورنر کا ممبر بنایا تھا۔
نئے چیئرمین کے انتخاب کے بعد پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی کرکٹ کے لیے اہم دن تھا۔ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کا سب کو انتظار تھا جو کافی عرصے سے نہیں ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو پی سی بی آئین کے مطابق ہے۔
’جو پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ان کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ محسن نقوی بغیر مقابلے کے پی سی بی سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ آج سے ہی پی سی بی کے چیئرمین ہیں۔‘
شاہ خاور کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی تمام طاقت استعمال کرتے ہوئے ان کو آج پی سی بی کے سربراہ کا عہدہ دے دیا ہے۔ محسن نقوی وزیراعلٰی پنجاب کے ساتھ ساتھ پی سی بی چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔‘

شیئر: