Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹرز کے فیصلے کو باوقار انداز میں تسلیم کرنا چاہیے: ملالہ یوسفزئی کا تبصرہ

ملالہ یوسفزئی نے جمہوریت اور خوشحالی کو ترجیح دینے کی امید کا اظہار کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے عام انتخاب کے بعد اب نتائج کا سلسلہ مکمل ہونے کو ہیں۔ اس الیکشن پر پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ’میرا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو باوقار انداز میں تسلیم کرنا چاہیے۔‘
ملالہ یوسفزئی نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کہا کہ ’پاکستان کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت ہے، ووٹوں کی گنتی میں شفافیت اور نتائج کا احترام اس کا حصہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہمارے منتخب عہدیدار، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، پاکستان کے عوام کے لیے جمہوریت اور خوشحالی کو ترجیح دیں گے۔‘

شیئر: