Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے النسیم علاقے میں قائم غیرقانونی ہوٹل مسمار

عوامی پارک میں غیرقانونی ہوٹل قائم کیا گیا تھا(فوٹو، عاجل نیوز)
جدہ میونسپلٹی نے النسیم کے علاقہ میں انسداد تجاوزار مہم کے دوران عوامی پارک کے 300 مربع میٹر رقبہ پر قائم غیرقانونی ہوٹل کو مسمارکردیا گیا۔
عاجل نیوزکے مطابق الشرفیہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر سعد محمد القحطانی نے کہا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے غیرقانونی طورپربنائی گئی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاون مہم جاری ہے اس حوالے سے میونسپلٹی کی سروے ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں۔
سروے ٹیموں کی جانب سے جاری رپورٹ پرعمل درآمد کے لیے مقررہ کمیٹی کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں تاکہ وہ تجاوزات کا خاتمہ کریں۔
میونسپلٹی کی جانب سے تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن اور شہر کے ظاہری منظر کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب الشرفیہ میونسپلٹی نے غیر منظم ٹھیلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف چھاپوں کے دوران ریڑھی بانوں سے 5 ٹن سے زائد پھل اور سبزی تحویل میں لے لی۔

شیئر: