Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں نو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سنیچر کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد  آپریشن کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ بھتہ خوری اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے پیچھے بھی ان کا ہاتھ تھا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 29 سالہ سپاہی شاہزیب عالم بھی جان سے گئے۔

شیئر: